قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،انہوں نے 54 ٹیسٹ، 61 ٹی ٹوئنٹی اور 117 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 6ہزار 164رنز بنائے،انہوں نے پاکستان کی 100 انٹرنیشنل میچز میں قیادت کی،انکی قیادت میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتی تھی۔
سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹی 20 میں عالمی نمبر ایک رینکنگ تک پہنچا،وہ پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر سطح پر آئی سی سی ٹائٹل جیتے،حکومتِ پاکستان نے سرفراز احمد کو 2018 میں پرائڈ اف پرفارمنس سے نوازا۔
سرفراز احمد نےکہا پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا،انڈر19 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنا کیریئر کےیادگارلمحات ہیں،ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اہلِ خانہ اور مداحوں کی حمایت پر دل سےشکرگزار ہوں،پاکستان کی تینوں فارمیٹس میں قیادت کرنا میرے لیے خواب کی تعبیر تھا،میں نے ہمیشہ نڈرکرکٹ کھیلنے اورمتحد ٹیم بنانے کی کوشش کی،پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعتماد اور حمایت ہمیشہ یاد رہے گی، پاکستان کرکٹ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی، کھیل کی خدمت کرتا رہوں گا۔





















