بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔
ڈھاکا میں کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میں بنگلا دیش نے پاکستان کو11رنز سے ہراد کر 3 میچز کی سیریز1-2 سے اپنے نام کرلیا۔ 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم279رنز بناسکی۔
سلمان آغا کی سنچری رائیگاں چلی گئی، سلمان علی آغا نے106رنز کی اننگز کھیلی، سعد مسعود38، عبدالصمد34اورغازی غوری نے29رنز بنائے۔ محمد رضوان4، صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے 6-6رنزاسکور کئے۔
بنگلادیش نے پہلے کھیل کر 5 وکٹوں پر 290 رنزبنائے، تنزید حسن نے 107 رنز اسکور کیے، توحید ہری دوئے 48،لٹن داس 41 اور سیف حسن 36 رنز بناسکے۔ تسکین احمد نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ کے بعد شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم پر فخر ہے، ہم نے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دیے، میچ میں آخری گیند تک مقابلہ کیا، سلمان آغا نے اچھی اننگزکھیلی، ہمیں تینوں شعبوں میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔





















