پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت 4 دسمبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) میں پارٹی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت 4 دسمبر کو مقرر کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر سمیت درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کردئیے ہیں۔