ڈربن میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 42 رنز پر آوٹ کر دیاہے ، یہ سری لنکا کا اب تک کا سب سے کم سکور ہے ۔۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم جنوبی افریقہ کی جانب سے گئے گئے 191 رنز کے جواب میں صرف 42 رنز ہی بنا سکی جس میں مینڈس اور لاہیرو کمار ہی صرف ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ، انہوں نے 13 اور 10 رنز بنائے، جبکہ زیادہ تر کھلاڑی صفر پر ہی پولین لوٹے ۔
جنوبی افریقہ کے باولر مارکو جانسن نے شاندار باولنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جیرالڈ نے 2 اور ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر جنوبی افریقہ نے 10 کھلاڑیوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹمبا بوماوا 70 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ کیشو مہاراج 24 ، ربادا 15 سٹبز 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔