قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کے لیے کھیل کے مواقع کافی کم ہے، موبائل کے استعمال نے معاشرے کو کافی ڈون کیا ہوا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کھیل ہی ایک واحد چیز ہے جو آپکو منشیات سے دور اور کمیونٹی میں شامل رکھتی ہے۔
فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ کرکٹ بائے چانس گیم ہے،پاکستان کی کرکٹ اچھی جارہی ہے، جوٹیم پریشرکو اچھا ہینڈل کرے وہی میچ جیتی ہے، تام کھلاڑی ایک ٹیم کی طرح کھلیتے ہیں۔ ہم اپنی قوم خصوصاً نوجوانوں سے چاہتے ہے کہ وہ ٹیم کو سپورٹ کریں۔