لاہور کے علاقے کینال روڈ پر اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی
ٹریفک پولیس کےمطابق کینال روڈ گلزار انڈرپاس کےقریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹرز ٹرالی ٹائرپھٹنے کے باعث الٹ گئی،اینٹیں روڈ پر بکھرنےکی وجہ سےٹریفک کا شدیددباؤ بن گیا،کینال روڈ پرٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔
حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہ ہوا،ٹریفک پولیس کاکہنا تھاکہ ٹریکٹر ٹرالی کو کینال روڈ سے ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔