ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی کابینہ نےمملکت کے سال دو ہزار پچیس کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ ایک ہزار 184 ارب ریال جبکہ اخراجات کا تخمینہ ایک ہزار 285 ارب ریال لگایا گیا ہے،بجٹ میں ایک سو ایک ارب ریال خسارے کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کےمطابق 2025میں سعودی عرب میں جاری تمام بڑےمنصوں پرکام جاری رہے گا،حکومت نے بجٹ کی تیاری میں معیشت پر بوجھ نہ بڑھانے اور ٹیکس کے ڈھانچے میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔