سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے طلبا یونین بحالی کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے اور رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔