زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلنڈرسال کے دوران مجموعی طورپر3.295ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 12.676ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 8.233ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.440ارب ڈالرتھا۔
اعداد وشمار کے مطابق 15نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائرکاحجم 15.968ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.288ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.680ارب ڈالرہے۔
جاری کیلنڈرسال کے آغازسے لے کراب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر3.055ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 240ملین ڈالرکااضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے لے کراب تک زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں مجموعی طور پر1.971ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔
جاری مالی سال کے آغاز(یکم جولائی)سے لے کر 15نومبر تک کی مدت میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر1.898ارب ڈالراوربینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 73ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔