بانی پی ٹی آئی کا28 ستمبر کے لیاقت باغ جلسہ کیس میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہوگیا ہے راولپنڈی پولیس انہیں آج انسداد دہشتگردی کی پیشرفت رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کرے گی ۔
بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کے آخری روز تفتیشی افسراڈیالہ جیل میں تین گھنٹے تک موجود رہے لیکن بانی پی ٹی آئی سے تفتیش نہیں کی ۔
ذرائع کے مطابق تفتیش کے تیسرے مرحلے میں انکوائری افسر مزید شواہد لے کر اڈیالہ جیل پہنچے اور مختلف دستاویز کی تصدیق کے بعد واپس روانہ ہوئے
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کاجسمانی ریمانڈاے ٹی سی جج امجد علی شاہ سےحاصل کیا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کو آج اڈیالہ جیل میں جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہی پیش کیا جائے گا اور تفتیش میں پیشرفت کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی ۔