وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے پرتشدد مظاہرین کے حملے میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل مبشر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر بیگناہ کی جان لینے والے فسادیوں کو معاف نہیں کریں گے، پہلے بھی ایک کانسٹیبل کو دوران ڈیوٹی شہید کیا گیا، اب پھر اسی خونخواری کا مظاہرہ کیا گیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ڈیوٹی کرنیوالے کسی کے بیٹے نہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام پوچھتے ہیں احتجاج کے نام پر خون بہانے کا سلسلہ کب بند ہوگا، پولیس افسر اور اہلکار میرے بھائی اور بچوں کی مانند ہیں ان پر ظلم برداشت نہیں ہوگا۔
انہوں نے شہید کانسٹیبل مبشر کے اہلخانہ سے ہمدری کا اظہار بھی کیا ہے۔