پاکستان تحریک انصاف کے پرُتشدد احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق امن و امان کی صورتحال کےپیش نظر کل تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے ، تعلیمی اداروں کی بندش کا باضابطہ نوٹیفیکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سےکل چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ سرکاری تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جس کا اعلان کچھ دیرمیں متوقع ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ راستوں کی بندش کے باعث اسکولز دوبارہ کھولنےکا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔