بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے احتجاجی شرکاء سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آئیں گے، یہ مارچ ختم نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں آخری سانس تک کھڑی رہوں گی اور آپ نے میرا ساتھ دینا ہے۔ خطاب کے جواب میں کارکنوں نے پرجوش انداز میں جواب دیا کہ وہ ان کا ساتھ دیں گے۔
بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ اگر کوئی ساتھ نہیں بھی دے گا تو وہ تب بھی کھڑی رہیں گی کیونکہ یہ صرف میرے میاں کی نہیں بلکہ اس ملک اور اس کے لیڈر کی بات ہے۔
واضح رہے کہ رات موٹر وے پر گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ وزیراعلی خیر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کا مرکزی قافلہ تمام ناکےتوڑ کرحسن ابدال کٹی پہاڑی پرپہنچ گیا۔
علی امین گنڈاپور پور کاکنٹینر بھی قافلے میں موجود ہے،کٹی پہاڑی پر تعینات پولیس کی بھاری نفری نےقافلے پرتین اطراف سے شیلنگ کاسلسلہ شروع کررکھاہے،تحریک انصاف کے کارکنوں نےکٹی پہاڑی اور پہاڑی کے اطراف دھاوا بول رکھا ہے۔
ڈنڈا بردار کارکن کٹی پہاڑی کے اطراف پھیل گے ہیں،سائیڈ کے راستوں سے پہاڑی کی طرف بڑھ رہےہیں،ایلیٹ فورس کےدستے بھی موجود ہیں،قافلے کےاندر بزرگ،نوجوان اور خواتین بھی شامل ہے،قافلے کی قیادت شام ہونے کا انتظار کررہی ہے جس کے بعد آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی کی گی ہے۔