غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے نہ رک سکے،شمالی غزہ اور خان یونس میں متعدد مقامات پر بم برسائے گئے، 24 گھنٹے میں مزید 38فلسطینی شہید ہوگئے۔
کمال عدوان اسپتال کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا،صیہونی فورسز نے طبی عملے کے درجنوں ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ، غزہ کے علاقے شجاعیہ سے انخلا کی وارننگ کے بعد ہزاروں فلسطینی نقل مکانی کر گئے۔
سردی میں شدت اور بارش نے پناہ گزینوں کی مشکلات بڑھا دیں،مغربی کنارے میں بھی قابض فوج کے چھاپےجاری ہیں،فائرنگ سے دو نوجوان شہید ہوگئے۔