راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین کے سیل کی توسیع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات کے احکامات پر جیل سپریٹنڈنٹ کی جانب سے عملدرآمد کراتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا سیل 35 فٹ سے تقریباً 60 فٹ تک بڑھا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
یاد رہے کہ رواں ماہ سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے جج ابوالحسنات کو بتایا تھا ان کے سیل میں چہل قدمی بھی ممکن نہیں ہے جس کے بعد جج نے ان کے سیل کا دورہ کیا تھا۔
جج ابوالحسنات نے سیل کے دورے کے بعد جیل سپریٹنڈنٹ کو سیل میں توسیع کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں۔