بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف سعودی عرب سے متعلق بیان پر ایک اور مقدمہ درج ہوگیا۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف سعودی عرب سے متعلق بیان پر گوجرانوالہ کے تھانہ گکھڑمنڈی میں شہری سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ملک میں انتشار پھیلانے ، جذبات مجروح کرنے اور پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش پر بشریٰ بی بی کیخلاف متعدد مقدمات درج
مدعی مقدمہ کے مطابق نجی ہوٹل میں ٹی وی دیکھ رہا تھا جس پر بشریٰ بی بی کا بیان دیکھا جو پاک سعودی تعلقات پرکاری ضرب ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے پاکستان اور سعودی عرب کی جذباتی وابستگی کو ٹھیس پہنچایا ہے اور انہوں نے اشتعال انگیز بیان دے کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر کاری ضرب لگائی۔
بشریٰ بی بی کے بیان سے مذہبی منافرت کو ہوا ملی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کیخلاف ویڈیو بیان کے بعد مختلف شہروں میں شہریوں کی جانب سے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں اور بہاولنگر، گوجرانولہ ،اوکاڑہ ، ملتان ، لیہ اور راجن پور میں بھی مقدمات درج ہو چکے ہیں۔