پولیس نے اسلام آباد دھرنے میں جاتے ہوئے ایم پی اے رفعت زیدی کے قافلے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 21 کارکنان کو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب پی ٹی آئی کے قافلے پر کریک ڈاون کیا ، ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی ساتھیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئیں ، ایم پی اے کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد دھرنےکےلئےجارہاتھا، دوکوسٹرپانچ گاڑیاں جھنڈےبھی پولیس نےقبضےمیں لےلئے۔