مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کہاتھاگھرکامعاملہ گھرمیں ہی طےکرلیں، فرنچائیزپی ٹی آئی کاآج دیوالیہ ہوگیا،عوام نےمستردکردیا ہے۔
لاہور میں سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کاپی ٹی آئی احتجاج پراپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کی عوام پاکستان اورپنجاب کی ترقی کےساتھ ہیں،بشری بی بی اورعلیمہ باجی دونوں غائب ہیں،جلدعلی امین گنڈاپورکےبھی غائب ہونےکی خبرآئےگی۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اورعلیمہ باجی دونوں نےبانی پی ٹی آئی کوبھی فارغ کردیا،فتنہ جیل میں بندہےپہلےملک لوٹنےپرلگاہواتھااب فسادپھیلانےپرلگاہواہے،ہمیشہ ملک بندکرنےکی بات کی اورہمیشہ ملک بندکیا۔
آدھاانقلاب انقلاب سےپہلےگرفتاراورآدھاانقلاب سےپہلےبھاگ گیا،نہ انقلاب آیانہ خان چھُوٹا،لیکن ایک بات ثابت ہوگئی کہ عوام نےفتنہ اورفسادچھوڑدیاہے،ایک بارپھرخیبرپختونخوامیں صحت اورریلیف پرخرچ ہونےوالےوسائل ریاست کے خلاف دہشتگردی کی نظر ہوگئےشکرہےآج کےبعد انقلاب کاتماشہ توبندہوگا۔