وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ اسلام آبادکےشہریوں کو جتنی کم تکلیف ہواتنا فائدہ ہے، غیرملکی وفد کچھ دیرمیں اسلام آبادپہنچ رہاہے،انہیں سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کریں گے، کل غیرملکی صدراسلام آبادآرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ مظاہرین نے غیرملکی وفد کے روٹ پر آکر احتجاج کی کوشش کی، ان لوگوں کو گرفتارکر لیاگیا ہے ، یہ احتجاج ختم ہوگا تو عوام کو بتائیں گے احتجاج سے کتنا نقصان ہوا، شرانگیزی کوئی بھی پھیلا سکتا ہے، ایک آپشن یہ ہے مظاہرین کو اسلام آبادآنے دیں تاکہ وہ شہر کو مفلوج کر دیں، دوسرا آپشن ہے کہ مظاہرین کو اسلام آباد نہ آنے دیں، جو لوگ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کیلئے آرہے ہیں، کاش وہ اس وقت نمازوں میں شریک ہوتے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہناتھا کہ کے پی حکومت کو وفاق سے جو بھی مدد درکارتھی، ہم نے گھنٹوں میں معاونت فراہم کی، پنجاب سے کوئی ایک ریلی نہیں نکلی، پنجاب سمیت پورے ملک میں ہر چیز ٹھیک ہے، صرف کے پی سے لوگ اسلام آبادآرہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی سے امن اورامان سے متعلق رابطہ رہتا ہے، مظاہرین کو اپنی حکمت عملی سے چلنےدیں ، ہم اپنی حکمت عملی سے چلیں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ ہر مہینےبعد اسلام آباد پردھاوابولتےہیں،ان سے پوچھنا چاہیے ، ہمیشہ اہم دنوں میں بھی احتجاج کیوں کیا جاتا ہے؟ ایس سی او کانفرنس پر احتجاج، غیرملکی وفد کی آمد پر احتجاج، ان کےاحتجاج سےلوگوں کانقصان ہوتاہے، موبائل فون سروس چل رہی ہے، موبائل پرانٹرنیٹ بند کیاگیا۔