راولپنڈی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی چکری کے قریب سی ٹی ڈی اوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے مقابلے میں 3 خطرناک دہشتگرد مارے گئے،2 فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی نےدہشتگردوں کی گرفتاری کیلیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تھی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر، رائفلیں، آئی ای ڈی بم اور بارودی مواد برآمد کرلی گئی۔
فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، دہشتگرد راولپنڈی پربڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔
راولپنڈی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارے جانے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج سے تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردراولپنڈی میں بڑی تباہی پھیلانا چاہتے تھے، مقابلے میں مارے گئے دہشت گرد خیبرپختونخوا میں پولیس پر حملوں اوربھتہ خوری می ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے افغانی کرنسی بھی برآمد ہوگئے۔