پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث متاثر ہوا تاہم بعد ازاں ڈی ایل میتھڈ کے تحت زمبابوے کو 80 رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر زمبابوے نے قومی ٹیم کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستان نے 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے او ر بارش شروع ہو گئی ۔
بارش شدید ہونے کے باعث میچ کا فیصلہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت کیا گیا جس کے مطابق پاکستان کی کارکردگی زمبابوے کے مقابلے میں بہت ہی مایوس کن رہی اور میزبان ٹیم کو 80 رنز سے کامیاب قرار دیدیا گیا ۔
زمبابوین بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹرزبری طرح ناکام ہوئے، صائم ایوب11، عبداللہ شفیق ایک،کامران غلام17رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ حسیب اللہ صفر،سلمان آغا4،عرفان نیازی7رنزبناسکے۔
زمبابوے کے موزاربانی،شون ولیمز اورسکندر رضا نے2-2وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم پہلے کھیل کر205رنزبناکرآؤٹ ہوئی جس میں رچرڈ نگاراوا48اورسکندر رضا39رنزکیساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے فیصل اکرم اور سلمان آغا نے3-3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔