پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ۔
وفاقی دارالحکومت میں وائی فائی سروس فعال جبکہ موبائل ڈیٹا سروس بند ہے،موبائل انٹرنیٹ کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،وائی فائی پر بھی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون ڈیٹا پی ٹی آئی احتجاج اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔
احتجاج روکنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کی بھی تیاریاں مکمل ہیں،ڈی چوک سمیت ریڈ زون کا سارا علاقہ مکمل طور پر سیل ہے،فیض آباد پر ٹریفک کی جزوی آمد و رفت جاری ہے،اب تک پی ٹی آئی کا کوئی کارکن فیض آباد نہیں پہنچا۔
دوسری جانب راوی پل دونوں اطراف کنٹینرزلگادیےگئے،بیگم کوٹ سےشاہدرہ چوک دونوں اطراف میں کنٹینرزلگےہیں،امامیہ کالونی پھاٹک پہ دونوں اطراف کنٹینرزلگےہیں،سگیاں داخلی وخارجی راستہ کنٹینرز لگے ہیں، آزادی فلائی اوور بجانب نیازی شہیدچوک مزدےٹرک لگاکےبندکردیاگیا،لاہوررنگ روڈمکمل بندہے،۔