بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے یتیم طالبعلموں کو امتحانی فیس میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کےمطابق امتحانی فیس میں معافی کافیصلہ کوآرڈنیشن کمیٹی کےاجلاس میں کیاگیا،جس کےتحت یتیم بچوں کوامتحانی میں چھوٹ 2026 اور اس کے بعد والے امتحانات میں بدستور دی جائے گی۔
فیس میں چھوٹ کے لئےمستحق طلباء اور طالبات کو والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بورڈ کے پاس جمع کروانا ہو گا،امتحانی فیس میں چھوٹ کا فائدہ صرف ریگولر طالبعلم اٹھا سکیں گے ۔ پارٹ ون میں فیل ہونے والے طالبعلم پارٹ ٹو امتحان میں فیس جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ جبکہ لیٹ فارم جمع کروانے والے یتیم طلباء بھی فیس معافی کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔