ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی انتظامیہ کے لیے اہم عہدوں پر ٹیلی ویژن سے جڑی شخصیات کو نامزد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نےفاکس نیوزسےمنسلک ڈاکٹرکو سرجن جنرل نامزد کردیا،ڈاکٹرجینیٹ فاکس نیوزمیں صحت سے متعلق پروگرام کرتی ہیں،مارٹن میکری فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی سربراہی کریں گے۔
اس کےعلاوہ پراجیکٹ 2025 کے سربراہ رس ووٹ کو بجٹ آفس کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا،ڈونلڈ ٹرمپ نےمعروف سرمایہ کار اسکاٹ بیسینٹ کو وزیر خزانہ نامزد کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر نیشیوات ادویات اور صحت سے متعلق ایک زبردست شخصیت ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ امریکی شہریوں کو سستی اور معیاری صحت کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہو۔