بینکنگ محتسب پاکستان نے رواں سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران 18,431 شکایات کا ازالہ کرکے بینکنگ صارفین کو 972.33 ملین روپے کا مالیاتی ریلیف فراہم کیا ہے۔
پیر کو جاری بیان کے مطابق یکم جنوری سے 30ستمبر تک بینکنگ محتسب کو 21,852 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے پرائم منسٹر پورٹل سے آنے والی 5,810 شکایات شامل ہیں۔
بینکنگ محتسب سراج الدین عزیز نے بینکنگ صارفین پر زور دیا کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی اسناد کسی تیسرے شخص کو ظاہر نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک کالز موصول ہونے پر وہ فوری طور پر اپنے بینک کی قریبی برانچ سے رجوع کریں یا بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔