پی ٹی آئی کے 24 نومبرکو ممکنہ احتجاج پر وفاقی وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا،کہا یقینی بنائیں کہ احتجاج میں سرکاری مشینری،لوگ یا پیسہ استعمال نہ ہو
پی ٹی آئی کی جانب سے چوبیس نومبر کو احتجاج کی کال دی گئی ہےجس پر وفاقی وزارت داخلہ نےخیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری کو خط لکھا ہے۔ خط میں چیف سیکرٹری کے پی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس امرکو یقینی بنائیں کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں سرکاری مشینری،سرکاری ملازمین یا سرکاری فنڈز استعمال نہ کیے جائیں۔
اس سے پہلےوزیراعلٰی خیبرپختونخوا پر احتجاج کے لیے سرکاری مشینری اور سرکاری ملازمین کو استعمال کرنےکا الزام ہے۔