راولپنڈی پولیس نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی 28 ستمبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے کیس میں اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈال دی ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کیس میں اڈیالہ جیل میں باضابطہ طور پر عمران خان کو گرفتار کر لیاہے ، عمران خان کے خلاف تھانہ نیوٹاون میں مقدمہ درج تھا ۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ 7ATA, 21-I ATA اور 353, 186, 285,286,148, 149, 427, 109, 188 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے، عمران خان کو کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنا یا تھا ۔