چینی امپورٹرکی تحریری شکایت پرایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کروم میٹیریل کےبجائے پندرہ سومیٹرک ٹن مٹی اورپتھرچین روانہ کرنے والے سید ذیشان افضل نامی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ معاہدے کے تحت ذیشان افضل نےچینی کمپنی کوچار لاکھ ڈالرزسےزائد مالیت کا کروم میٹیریل ایکسپورٹ کرنا تھا ۔
ملزم نےکنٹینرچین پہنچنےسےقبل ہی کراچی میں بینک کو بوگس ایس جی ایس انسپکشن سرٹیفکیٹ آف کوالٹی پیش کرکے ایل سی کے عوض ساڑھے گیارہ کروڑ روپے سےزائد کی رقم حاصل کر لی ۔۔۔ ایف آئی اے تحقیقات میں فراڈ ثابت ہونےپرملزم کودرج مقدمے میں گرفتارکیا گیا