بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ 2 کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر لی ہے لیکن ان کی رہائی ممکن نہیں کیونکہ رہائی کے راستے میں ستمبر اور اکتوبر میں راولپنڈی میں درج مقدمات رکاوٹ بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 28 ستمبراور 5 اکتوبر کے احتجاج پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف 3 مقدمات درج ہوئے ، راولپنڈی میں درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ابھی تک گرفتاری نہیں ڈالی گئی، راولپنڈی کے تمام مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ نصیر آباد، نیوٹاون اور ٹیکسلا میں مقدمات ہیں، 9 مئی کے 5 مقدمات میں ضمانت کے باوجود ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے گئے۔ضمانتی مچلکے داخل ہونے کے بعد راولپنڈی کی اے ٹی سی رہائی کا حکم جاری کرے گی۔