پاکستان اور قازقستان نے کثیر الجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر اتفاق بھی کرلیا گیا ۔
اسلام آباد میں پاکستان اور قازقستان کی دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور ہوا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشاورتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندہ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ زیر قیادت وفد نے کی جبکہ قازقستان کا وفد نائب وزیر خارجہ علی بیک بکائیف نے قیادت میں شریک ہوئے ۔
اجلاس میں دو طرفہ تعاون، سیاسی تعلقات، بین الپارلیمانی تبادلوں اور اقتصادی و تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تعلیم، آئی ٹی،ٹیلی کمیونیکیشن،ثقافت اور سیاحت میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ۔