پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے اخراجات کے لیے پیسے تقسیم کئے گئے ہیں۔
پشاور میں پارٹی ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے اخراجات کے لیے پیسے تقسیم کئے گئے ہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے ممبران اسمبلی کے لیے پیسے جاری ہوئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ہر ایم پی اے کو 3،3 لاکھ اور ایم این اے کو 2،2 لاکھ روپے دئیےگئے ، کچھ ممبران نے پیسے لینے سے معذرت کرلی ہے، عاطف خان ، جنید اکبر اور شکیل خان نے پیسے نہیں لئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی تنظمیوں کے عہدیداروں کو بھی 2، 2 لاکھ روپے دیےگئے پیسے سفری اخراجات کے نام پر دئیےگئے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی علی امین سمیت دیگر احتجاج کے اخراجات کے لیے پیسےخرچ کررہے ہیں، خود اپنے حلقہ میں بھی اعلان کیا ہے جس کواحتجاج کے لیے جو چاہیے مجھے کہہ دیں۔