وزیراعلیٰ مریم نواز نےملتان میں ڈائیلسزمریضوں میں ایڈزپھیلنے کےواقعہ پر 24 گھنٹےمیں رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت محکمہ صحت پر اہم اجلاس ہوا وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پرڈائیلسز رکنا افسوسناک ہے،جاری رہنا چاہیے،ملکی تاریخ کا پہلا ''چیف منسٹر ڈائیلسزپروگرام کارڈ''مریم نواز نے منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےڈائیلسز کےمریض کےعلاج کے لئےفنڈزدس لاکھ تک بڑھادیئے،پنجاب میں امراض گردہ میں مبتلا ہرمریض کیلئےساڑھے آٹھ لاکھ ڈائیلسز اورڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ وغیرہ کے لئےمختص کیئے جائے گے،ڈائیلسزمریضوں کے مفت ادویات اور ٹیسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےمریضوں کا ڈائیلسزہرصورت جاری رکھنےکی ہدایت کی پنجاب میں مزیدڈائیلسز یونٹ قائم کرنےپراصولی اتفاق کیا گیا،پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کوڈائیلسزسینٹر میں ایس اوپیز عمل درآمد یقینی بنانےکی ہدایت کی۔
پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کوصوبہ بھرمیں ڈائیلسزسینٹرزکی کڑی مانیٹرنگ کاحکم دیاگیا، اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ دیگر صوبوں کے مریض بھی مفت ڈائیلسز کی سہولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔
پنجاب سےفری ادویات سندھ، بلوچستان اوردیگرصوبوں میں جا رہی ہیں،وزیر اعلی پنجاب نے پی آئی سی ٹو کو سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنا نے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ امراض قلب کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی، آلات اور میڈیسن لائی جائیں۔سپشلسٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے، ماسٹر ٹرینر تعینات کئے جائیں۔