وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پرمرکزی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیربھی اجلاس میں شریک ہوں گے،نائب وزیراعظم ،وفاقی وزرا ،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ وزیراعظم آزادکشمیراورسیکیورٹی اداروں کےاعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے،سیاسی اورعسکری قیادت ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور پر غور کرے گی۔
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی، وزیرمذہبی امور کے علاوہ نادرا اور ایف بی آر کے چیئرمین اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث موخر کیا گیا تھا۔