خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا،جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 50 ہو گئی۔
محکمہ صحت کےمطابق خیبرپختونخوا کےضلع ٹانک میں پولیس سےمتاثرہ بچی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نےمتاثرہ بچی میں پولیو کی تصدیق کردی ہے۔
وزیرصحت سندھ عذراپیچوہوں نےکہا کہ ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک ہیں، پولیو وائرس ہمارے ماحول میں داخل ہوچکاہے،ماحول میں داخل ہونے والے پولیو وائرس کاخاتمہ بہت مشکل ہوجاتاہے پولیو وائرس کے خلاف مسلسل مہم چلارہے ہیں ۔۔۔امید ہے اگلے سال تک پاکستان پولیو فری ہوجائے
رواں سال بلوچستان سے24،سندھ 13،خیبرپختونخوا 11،پنجاب ایک اور اسلام آباد سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔