اسموگ کے باعث ایک ہفتےسےراولپنڈی کے بند اسکول ایئرکوالٹی بہتراور اسموگ میں کمی کے بعد دوبارہ کھول دیئے گئے۔
حکومت کی جانب سےاسکولزکے حوالےسےایس او پی بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔، بچوں کے لیے اسکول میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اسموگ کی شدت کم ہونےپرہوٹلزاورریسٹورنٹس کےاوقات کار میں نرمی کردی گئی،محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات دس بجےتک کھلا رکھنےکی اجازت دے دی گئی ۔