وفاقی دارالحکومت میں دوبارہ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں دوبارہ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 5 یا زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکیں گے اور کسی بھی قسم کے مذہبی یا سیاسی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی ۔
اسلام آباد میں پہلے سے نافذ دفعہ 144 ایک روز پہلے ہی ختم ہوئی تھی ۔