پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی کمی پر پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات دس بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، طلبہ اور اساتذہ سمیت تمام عملے کیلئے ماسک پہننا لازمی ہو گا، 8 بج کر 45 منٹ پر سکول کھولے جائیں گے ، ٹریفک جام سے بچنے کیلئے کلاسوں کی چھٹی کا ٹائم الگ الگ ہونا چاہیے۔ جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو رات دس بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی گئی ہے اور ہوم ڈلیوری پر کوئی بھی پابندی نہیں ہو گی ۔
لاہور میں اے کیو آئی دوبارہ 400 تک بڑھنے پر پانچ ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں ،ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 100 سے زائد دکانیں سیل کر دی گئیں ہیں جبکہ 34 ریسٹورنٹس اور 25 باربی کیو پوائنٹس بھی سیل کیئے گئے ہیں ۔ دھواں چھوڑنے والی 32 گاڑیاں بند کر کے 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیاہے ۔