رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمد میں 34.9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے حجم ایک ارب20 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کے مطابق گذشتہ مالی کے اسی عرصہ یعنی جولائی سے اکتوبر تک آئی ٹی برآمدات نواسی کروڑ دس لاکھ ڈالر تھیں اکتوبر 2024 میں آئی ٹی کی برآمدات میں30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،گذشتہ مالی سال اکتوبر میں یہ حجم 23 کروڑ ڈالر سے زائد تھا ۔
یوں رواں مالی سال کے اکتوبر میں آئی برآمدات اڑتیس اعشاریہ چھ فیصد زائد رہیں ۔
شزہ فاطمہ کا کہنا ہے آئی ٹی برآمدات مزید بڑھانے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں اور ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے تمام ادارے اس کیلئے کوشاں ہیں ۔