وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پورٹس مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیائی ممالک کے لئے تجارت کا اہم ذریعہ ہیں۔
ہانگ کانگ میں منعقدہ گلوبل میری ٹائم ٹریڈ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ دنیا کی نوے فیصد تجارت شپنگ انڈسٹری کے ذریعے ہورہی ہے پاکستان نے اپنی پورٹس کو کافی حد تک بہتر کیا ہےشپنگ انڈسٹری کو ماحول دوست بنانے کے کئے اقدامات کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا پورٹ قاسم اور گوادر کی ہماری گہری بندرگاہوں میں ہینڈلنگ کی کافی گنجائش ہے لیکن نقل و حمل نصف سے بھی کم ہے جبکہ پاکستان سے قریب دبئی، جبل علی اور سلالہ پورٹس کافی مصروف ہیں۔
قیصر احمد شیخ نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ پر تیزی سے کام جاری ہے امید ہے کہ یہ جلد مکمل طور پر آپریشنل ہوگاوفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے دیگر بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔