پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کےجنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر سے اٹھنے والی آوازیں بانی کیلئے نقارہ ہیں بانی پی ٹی آئی کیساتھ قید ساتھی بھی اب انہیں سیاسی انگیجمنٹ کا مشورہ دے رہے ہیں ۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ قول و فعل کے تضاد نے آپ کے قریبی ساتھیوں اور ووٹرز کو آپ سےبد ظن کر دیا ہے سیاست سیاسی جماعتوں کیساتھ باہمی احترام اور برداشت کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کےجنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا کہ ملک اورمعاشی اعشارئیے اوپر اور آپ کی جماعت انہیں نیچے لانے کی سازش کررہی ہے کہتے ہیں مہنگائی کے ستائے عوام کومشکل سےریلیف ملنا شروع ہوا ہے تو آپ یہ بھی ان سے چھیننا چاہتے ہیں ۔
حسن مرتضی نے کہا کہ کے پی حکومت کے وسائل وہاں کی عوام کی بجائے فرد واحد کو جیل سے نکالنے پر صرف کیے جا رہے ہیں 24 نومبر کے احتجاج کو 9مئی کا رنگ دینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ۔ آئندہ اتوار سے پہلے اپنے اطوار ٹھیک کرلیں ورنہ خواری آپکا مقدر بنے گی ۔