بھارتی ریاست منی پورمیں ایک بارپھر پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے، پرتشدد مظاہرین نےدو ریاستی وزرا اور تین اراکین پارلیمنٹ کے گھروں کو آگ لگا دی۔
بھارتی فوج کےہاتھوں کوکی قبائل کےدس نوجوانوں کی ہلاکت کےبعدجوابی کارروائی میں تین ہندوخواتین ماری گئیں، علاقےمیں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند حساس علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کاکہنا ہےکہ خانہ جنگی کو ایک سال سےزائدعرصہ گزرگیا،وزیراعظم نریندر مودی نےایک باربھی ریاست کادورہ نہیں کیا،آج بھی ملک کوجلتا ہوا چھوڑکرغیرملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔