وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں چیک پوسٹ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے شہید 7 جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا وطن کے بہادرسپوتوں نے جان کی قربانی دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے اور 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی، سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں تا قیامت یاد رکھی جائیں گی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم شہداء اور ان کے باحوصلہ خاندانوں کی ہمیشہ احسان مند رہے گی ۔