پاکستان تحریک انصاف کے 24نومبر کے احتجاج سے قبل پشاورکی تنظیم میں اختلافات سامنے آگئے،جنرل سیکرٹری سمیت چارعہدیدارمستعفی ہوگئے،ضلعی صدر نےفوری طور پر نئے عہدیداروں کا تقرر کردیا۔
ذرائع کےمطابق پشاورتحصیل سٹی ایسٹ کےحال ہی میں تعینات جنرل سیکرٹری تقدیرعلی نے ایسٹ کی صدارت نہ ملنے پرجنرل سیکرٹری شپ کا عہدہ قبول نہیں کیا اور استعفی ضلعی صدر عرفان سلیم کو بھجوا دیا،اورساتھ ہی استعفےکا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پرجاری کردیا۔
اسی طرح دوسینیئر نائب صدر اورنائب صدر نےبھی اپنےاستعفے ضلعی صدرکو بھجوائے۔ضلعی صدر عرفان سلیم نے استعفے قبول کرتے ہوئے فوری طور پر جنرل سیکرٹری،دو سینئر نائب صدور اور نائب صدر کے خالی عہدوں پر نئی تقرری کرکے اس کا اعلامیہ جاری کردیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق تحصیل پشاور ایسٹ میں دوصوبائی وزراٗ مینا خان آفریدی ،سید قاسم شاہ اور سابق وزیر کامران بنگش اپنے من پسند افراد کو عہدوں پر لانا چاہتے ہیں ۔