خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار ہوگیا،فتنۃ الخوراج کا سرغنہ خارجی نور ولی چھپ کر پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔
ذرائع کےمطابق خارجی نور ولی شوال کی جانب سے پاکستان میں چھپ کر داخل ہو کر ایک ویڈیو ریکارڈ کرائے گا،ویڈیو ریکارڈ کرانےکا مقصد یہ بتانا ہوگاکہ وہ پاکستان میں ہے جبکہ ویڈیو کو ریلیز اس وقت کیا جائیگا جب وہ افغانستان واپس بھاگ چکا ہو گا
یہ بات بھی خارج از امکان نہیں کےوہ افغاستان میں ہی ویڈیو ریکارڈ کروا کر اسے پاکستان میں ہونے کا دعویٰ کردے،اس سے قبل 13 نومبر 2024 کو خارجی نور ولی کی آڈیو لیک منظر عام پر آئی جس میں وہ نچلےدرجے کے دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے
13 اور 14 نومبرکی درمیانی شب خارجی نور ولی اورحاجی گل بہادرگروپ کی آپس کی لڑائی میں خودکش حملےمیں 5 دہشتگردجہنم واصل ہو گئے تھے،خارجی نور ولی کا پاکستان میں چھپ کر داخل ہونا بھی گزشتہ پےدرپےواقعات میں ناکامی کی وجہ سےدوسرے دہشت گردوں کی طرف سے آنے والے پریشرکا شاخسانہ لگتی ہے۔
دفاعی ماہرین سیکورٹی فورسز کی فتنۃ الخوراج کیخلاف کامیاب کارروائیوں نےخارجی نور ولی کو حواس باختہ کردیا ہے،پاک فوج کےروزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسٹڈ آپریشنز نےفتنۃ الخوراج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا،ان نقصانات کی بدولت فتنتہ الخوراج کی صفوں میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے۔
خوارج کی بڑی تعداد خارجی نور ولی محسود کی نا اہلی سے متنفر ہو چکی ہےاس کا واضح ثبوت خوراج کےسرغنہ نورولی محسودکی آڈیو لیک ہےجس میں وہ دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
نور ولی محسودکا پاکستان میں دراندازی کرکے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے کا مقصد اندرونی اختلافات کو چھپانا ہے،نچلےدرجے کے دہشت گرد فتنہ الخوارج کی افغاستان میں عیاشی کرتی قیادت سے متنفر ہو چکے ہیں۔
خارجی نور ولی محسود کی یہ کوشش بے سود رہے گی کیونکہ اب نچلی سطح کے خارجیوں پر انکی قیادت کی حقیقت واضح ہوچکی ہے۔