پاکستان کو شعبہ ماہی پروری میں بڑی کامیابی مل گئی،شعبہ ماہی پروری میں بروقت اقدامات اور قانون سازی سے برآمدات میں سنگ میل عبور کرلیا۔
مظفر گڑھ جھینگا فارم پائلٹ پروجیکٹ کی 21 ٹن جھینگے کی کھیپ ویتنام روانہ ہوگئی،مزیدکھیپ اردن اورامریکہ بھیجنے کے لیےتیار ہے،فارم جھینگا کی عالمی صنعت کی مالیت 57 ارب ڈالر ہے،پاکستان کے ساحلی اور پنجاب کے شور زدہ لاکھوں ایکڑ اراضی جھینگا فارمنگ کے لیے موزوں ہے۔
حکومت پنجاب، سندھ، وفاق، ایس آئی ایف سی، اورجی سی ایل آئی کی کوششوں سے سرمایہ کاری ممکن،ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے ذریعے دو ارب ڈالر سالانہ زر مبادلہ کا ہدف ہے۔