ایس ای سی پی نے عوام کو ٹریڈنگ پلیٹ فارم، انٹرایکٹوبروکرز گروپ سے خبردار کردیا۔عوام جعلی بروکرز گروپ سے ہوشیار رہیں۔
ایس ای سی پی نے انٹرایکٹو بروکرز گروپ کے نام سے کام کرنے والے ایک اور غیر قانونی پلیٹ فارم کی نشاندہی کی ہے۔ اس پلیٹ فارم کو سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے پروموٹ کیا جا رہا ہے ، جس میں عوام کو پاکستان اسٹاک ایکسچینچ اور بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں تجارت سے خاطر خواہ منافع کے وعدوں کے ساتھ سرمایہ کاری کی لیے آمادہ کیا جارہا ہے۔
ترجمان ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ انٹریکٹو بروکرز گروپ پاکستان یا بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینچز میں حصص کی تجارت کے لیئے، کسی پلیٹ فارم کو چلانے کے لیے نہ تو ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ ہے اور نہ لائسنس یافتہ ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق شیئرز اور کموڈیٹیز میں تجارت کی اجازت صرف ایس ای سی پی کے لائسنس یافتہ بروکرز کو ہے جن کی فہرست پاکستان اسٹاک ایکسچنج اور پاکستان مرکنٹائل کموڈٹیز ایکسچنج کی ویب سائٹس پر موجود ہے۔