حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیرفرقہ وارانہ بھائی چارے کی شاندار تاریخ کا حامل ہے،یہاں مسلمانوں اور اقلیتی برادری کے مابین اعتماد و احترام کی فضا قائم رہی ہے۔
سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران میرواعظ عمر فاروق نے کہاکشمیر کی سکھ برادری انتہائی مشکل حالات میں مسلمانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔
سکھوں نےچھٹی سنگھ پورہ کے المناک واقعے کے وقت بھی مسلمانوں کے ساتھ بھائی چارے کو نبھایا۔ سکھ برادر ی کو ان کے مذہبی تہوار گرو پورب کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
دوسری جانب بھارتی فورسز کےاہلکاروں کی مسلسل محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں،اہلکار گھروں پرچھاپوں کےدوران نہتےکشمیریوں کو ہراساں کرتےہیں،بھارتی فوجی گھر یلوسامان اورقیمتی اشیاء کی لوٹ مارمیں ملوث ہیں،بھارتی فوجی چھاپوں کےدوران نہتےکشمیریوں کوخوف ودہشت کانشانہ بنا رہےہیں،کشمیریوں کو بھارتی فوج اور پولیس کے مخبر بننے پرمجبور کیا جاتا ہے۔