ہنگو پولیس نےبڑی کارروائی کےدوران انتہائی مطلوب تین دہشت گردوں کوگرفتارکرکےبھاری اسلحہ برآمد کرلیا،دہشت گرد ہائی پروفائل ٹارگٹ کے لیےہنگومیں موجود تھے۔
ڈی پی اوہنگومحمدخالد خان نےسی ٹی ڈی ایس پی سعادت خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےبتایا کہ خصوصی آپریشن کےذریعے تینوں دہشت گردوں کوگرفتارکرکےان سےہینڈ گرنیڈ کلاشنکوف سمیت اسلحہ اورموبائل برآمدکیےہیں اوریہ دہشت گرد افغانستان سےتربیت یافتہ اورسیکورٹی داروں کو دہشت گردی کے گیارہ مقدمات میں مطلوب تھے۔
ڈی پی او کےمطابق بھتہ خوری،دہشت گردی سمیت دیگرمقدمات میں مطلوب دہشت گردوں پرمحکمہ داخلہ نےبیس بیس لاکھ انعام بھی مقررکررکھا تھا،ڈی پی او کےمطابق گرفتار دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کوہاٹ کےحوالےکیاجارہا ہےجہاں ان سےمزید تحقیقات کی جائیں گئیں،گرفتاردہشت گردوں کو میڈیا کےسامنے بھی پیش کیا گیا۔