ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ سے سینئرکرکٹر ندا ڈار اور عالیہ ریاض کے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔
ذرائع کےمطابق سینئرکرکٹر ندا ڈار اورعالیہ ریاض دونوں کو ڈسپلن پر باہر کیا گیا،کوچ منیجر کی رپورٹ پر کنٹریکٹ نہیں دیےگئے،منیجمنٹ کی رپورٹ میں دونوں کوڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا گیا، دونوں کھلاڑی اے کیٹگری میں شامل تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو مستقبل میں ٹیم میں شامل نہ کرنے پر غورکیا جارہا ہے،عالیہ اور ندا نےکراچی میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے الگ ہونےکا فیصلہ کر لیا، دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمنز مینجمنٹ نے رابطہ کیا تھا۔