پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور پر معطل ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔
اعلامیے کے مطابق مجاز اداروں کی ہدایت پر بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔ یہ اقدام ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا۔ پی ٹی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروسز کی عارضی معطلی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔